جدید جہالت معاشروں کو آگاہ کرنے کی خواہاں نہیں/حالیہ فسادات دشمن کی سازش کا مظہر ہیں

تہران۔ ارنا- ایرانی صدر نے کہا کہ آج دنیا میں، میڈیا اور ٹیکنالوجی کی سلطنت کا استعمال کرتے ہوئے جدید جہالت یہ نہیں چاہتی کہ انسانی معاشرے باشعور ہوں، لیکن معاشروں کو آگاہ کرنے کا ایک طریقہ کتاب اور مطالعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز منگل کو وحدت ہال میں یوم کتاب اور کتاب پڑھنے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایرانی صدر نے اس وقع پر ملک میں حالیہ فسادات کو دشمن کی سازشوں کے مظاہر میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئیے دیکھتے ہیں کہ دشمن نے ان لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جن کا خیال تھا کہ وہ انہیں بچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے آزادی اور انسانی حقوق پر توجے کے نام پر بہت سے معاشروں کو گڑبڑ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوری 1979 کو تسلط پسندا نظام کو اس ملک سے نکال دیا گیا اور یہ معاشرہ دوبارہ تسلط پسندانہ کو اپنے مقدر پر حاوی نہیں ہونے دے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .