14 نومبر، 2022، 11:42 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84942550
T T
0 Persons
سپاہ پاسداران کا شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملہ

تہران، ارنا - ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس نے ایک بار پھر عراقی کردستان کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کی زمینی فورس نے اعلان کیا ہے کہ ایک بار پھر عراقی کردستان کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ستمبر کے مہینے میں سپاہ پاسداران کی زمینی افواج نے شمالی عراق میں ایران مخالف اور علیحدہ پسند دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ڈرون اور میزائل یونٹوں کے ذریعے مکمل طور ٹر تباہ کردیا۔

حمزہ سید الشہداء (ع) بیس کے کمانڈر کے مطابق حالیہ فسادات کے دوران ملک کے مغرب میں انقلاب مخالف اور کوملہ گروپوں کے 100 سے زائد عناصر کو گرفتار کیا گیا۔

پاسداران اسلامی انقلاب کی زمینی مسلح افواج  کے حمزہ سید الشہدا (ع) کے اڈے کے کمانڈر جنرل محمدتقی اصانلو نے اس سلسلے میں کہا کہ حملوں کے پہلے دور کے بعد عراقی اقلیم کردستان اور عراقی حکومت کے کچھ حکام ایران کا دورہ کر کے وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان کو ایران کے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کیلیے ڈیڈ لائن دے دی لیکن بدقسمتی سے ڈیڈ لائن میں توسیع کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

اصانلو نے کہا کہ جب تک عراقی اقلیم کردستان اور مرکزی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالبات کو پورا نہ کریں یعنی اگر وہ علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروہوں کو غیر مسلح نہیں کریں تو ہم اپنے حملے جاری رکھیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .