ارنا رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل سید "یحیی رحیم صفوی" نے آج بروز جمعرات کو شہید "حسن طہرانی مقدم" کی شہادت کی گیارہویں برسی کی تقریب کے موقع پر کہا کہ ہم مستقبل میں جو کچھ دیکھیں گے وہ جو ہم نے اب تک دیکھا ہے، سے مختلف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں سامراجی محاذ نے تین میدانوں یعنی حکومت کا تختہ الٹنا، مسلط کردہ جنگ اور علاقائی محاذ میں ایرانی قوم سے شکست کھا چکی ہے لیکن وہ اب بھی ایرانی قوم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
میجر جنرل صفوی نے کہا کہ انہوں نے حالیہ فسادات میں تمام اندرونی جاسوسوں اور باغی لوگوں کو بھی استعمال کیا لیکن قائد انقلاب کی دانشمندانہ قیادت سے ایرانی قوم نے اس فتنہ کو بھی کچل دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن جان لیں کہ ایرانی قوم ایک طاقتور قوم ہے اور ان ہواؤں سے کانپتی نہیں ہے۔ خلیج فارس کے جنوبی ساحل پر واقع بعض بدقسمت ممالک کو جننا ہوگا کہ انہیں اپنے میڈیا اور اپنی سلامتی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے ان کو جاننا ہوگا کہ اگر وہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں تو وہ اس کا خمیازہ بھگتیں گے۔
میجر جنرل صفوی نے کہا میں ان سے کہتا ہوں کہ آپ کمزور ممالک ہیں اور جانتے ہیں کہ امریکی خطرے کے وقت آپ کا ساتھ نہیں دیں گے جس طرح انہوں نے ایران کے شاہ کا ساتھ نہیں دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ