ارنا رپورٹ کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل "حسین سلامی" نے آج بروز جمعہ کو 13 آبان کی ریلیوں کے موقع پر صخافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہچراغ مزار اور ملک کے دیگر حصوں میں ہمارے متعدد ہم وطنوں کو قتل کرنے کے دہشت گردوں کے جرائم کا جواب دینے کو عوام کے مطالبے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب جب کہ ہمارے ملک کے دشمن، ان لوگوں کے خلاف کارروائیوں کے نتائج سے مایوس ہوچکے ہیں وہ ایران کے اندرونی مسائل پر توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام میدان میں ہیں اور ہمارے انقلاب کو کسی خطرے سے خطرہ نہیں ہے؛ ایران مناسب وقت پر دشمنوں کے مداخلت پسندانہ اقدامات اور برائیوں کا جواب دے گا اور جو بھی ہمارے عوام کا سکون چین لے گا اسے سکون نہیں ملے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ