یہ بات احمد وحیدی نے منگل کے روز شمالی صوبے گلستان کے شہر گرگان میں شیعہ اور سنی علمائے کرام کے ساتھ ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بلوائیوں میں امریکہ نے کم سے کم وقت میں فسادیوں کی حمایت کی اور اس کے علاوہ سعودی عرب ، صیہونی حکومت ، جرمنی، فرانس اور برطانیہ جیسے ممالک نے بھی ایک شفاف اور کھلے ہیڈ کوارٹر بنانے کے ساتھ فسادیوں کی حمایت کی۔
وحیدی نے کہا کہ "استکباری محاذ نے حالیہ واقعات کو نسلی مسائل کی طرف دھکیلنے اور خود کو مختلف نسلوں اور فرقون کا حامی دکھانے کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام نے اس بڑے جھوٹ کو قبول نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن نے اس ہائبرڈ جنگ اور خلفشار کے لیے اخراجات کرنے کے باوجود ان کی سازش ناکام ہوئی لیکن اس ناکامی کے باوجود ان کے پاس اس ہائبرڈ جنگ کے جاری رہنے پر اصرار کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
حمیدی نے بتایا کہ ملک کے حالیہ واقعات میں گلستان کے شیعہ اور سنی علماء کی بصیرت اور درستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں تمام نسلی گروہ جیسے کرد، بلوچ، ترک، ترکمان اور لر ایک ہی جسم ہیں اور دشمن جھوٹے خیالات کے ساتھ ان کے درمیان تفرقہ نہیں ڈال سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ وحیدی نے گزشتہ روز معیشت اور ثقافت کے 15واں فیسٹیول کی افتتاح تقریب کی شرکت کیلیے اس صوبے 'گلستان'' کا دورہ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ