دشمن کی غلطیوں کا سختی سے جواب دیں گے: ایرانی کمانڈر

مشہد، ارنا - ایرانی فوج کی زمینی فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں نے ایران کے ساتھ نمٹنے میں غلطی کی تو انہیں ملک کی مسلح افواج کی جانب سے سخت جواب دیا جائے گا۔

یہ بات بریگیڈئیر جنرل کیومرث حیدری نے منگل کے روز ایرانی شمال مشرقی سرحد دغارون میں ایک فوجی چوکی کے دورے کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایرانی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کو تیار ہے۔
جنرل حیدری نے کہا کہ سرحدوں پر فوج کی تعیناتی خطرے کے عناصر کی موجودگی کا اشارہ نہیں ہے، اس کا مقصد سرحدوں کی بہتر نگرانی اور پائیدار سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .