7 نومبر، 2022، 12:04 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84935162
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی صدر کی ایرانی گریکو رومن کشتی اور ساحلی فٹ بال ٹیموں کی فتح کو مبارکباد

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے الگ الگ پیغامات میں ایرانی گریکو رومن کشتی اور ساحلی فٹ بال ٹیموں کی فتح کو مبارکباد پیش کی۔

ایرانی صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے الگ الگ پیغامات میں ایرانی گریکو رومن کشتی اور ساحلی فٹ بال ٹیموں کی فتح پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہماری ٹیموں کے کوچز، کھلاڑیوں اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ایران کی قومی ساحلی فٹ بال ٹیم اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں برازیل کو شکست دے کر 2022 کے بین البراعظمی بیچ ساکر کپ کی چیمپئن بن گئی۔

ایرانی گریکو رومن ٹیم نے بھی اتوار کو باکو میں میزبان آذربائیجان کو شکست دے کر 2022 کا گریکو رومن ریسلنگ ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .