2 نومبر، 2022، 11:37 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84930548
T T
0 Persons

لیبلز

شہید سلیمانی شام میں ایثار کے مظہر کے طور پر ہمیشہ زندہ ہیں

تہران، ارنا – ایران شام پارلیمانی دوستی گروپ کے نائب سربراہ اور ان کا ہمراہ وفد نے ایرانی وزیر خارجہ کےساتھ ملاقات کی۔

ایران شام پارلیمانی دوستی گروپ کے نائب سربراہ 'ہیفاء جمعہ نایب' اور ان کا ہمراہ وفد جو شامی پارلیمنپ کے نمائندوں پر مشتمل ہے، جنہوں نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کیلیے ایران کا دورہ کیا ہے، منگل کے روز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کےساتھ ملاقات کی۔

حیفہ جمعہ نایب نے شام میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ایران کی بھرپور حمایت کیلیے شامی عوام اور حکومت کی قدردانی کا حوالہ دیا۔

انہوں نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایثار کے مظہر کےطور پر عظیم مزاحمتی رہنما شہید سلیمانی کی یاد اور نام شامی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔

جمعہ نایب نے تہران میں تخلیقی صلاحیتوں کے گھر کے مراکز میں سے ایک کے دورے  کے دوران نینو، ادویات، سٹیم سیل اور صنعتوں کے شعبوں میں ایران کی سائنسی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیوں کے سامنے ایرانی عوام کی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مغربی ممالک کی جانب سے مزاحمتی محور ممالک کے چہرے کو مخدوش کرنے کا ذکر کرتے ہوئے اس کا اپنے اصلی چہرہ دکھانے کے لیے مزاحمتی میڈیا کے محاذ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .