پچھلے مہینے میں ایران کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ برائے صنعت، کان کنی اور تجارت کے امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے مہینے کے دوران، ملک کی نان ائل مصنوعات کی تجارت میں گزشتہ دو مہینوں کے مقابلے میں 25 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سات مہینوں کے دوران، غیر ملکی تجارت کا حجم 60 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "امید قالیباف" نے آج بروز اتوار کو ایک ٹوئٹر  پیغام میں کہا ہے کہ پچھلے مہینے کے دوران، ملک کی نان ائل مصنوعات کی تجارت میں گزشتہ دو مہینوں کے مقابلے میں 25 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس نمو کا اہم نکتہ اس کا تیز اضافہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے مہینے کے دوران، 7۔5 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی درآمدات ہوئیں جس میں گزشتہ دو مہینوں کے مقابلے میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور سات مہینوں کے دوران غیر ملکی تجارت کا حجم 60 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .