29 اکتوبر، 2022، 1:53 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84926796
T T
0 Persons

لیبلز

پچھلے 7 مہینے کے دوران ایران کی غیرملکی تجارت میں 10 فیصد کا اضافہ

تہران۔ ارنا- ایرانی کسٹم اداروں کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے 7 مہینوں کے دوران، غیر ملکی تجارت کی مالی شرح میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 7 مہینوں کے دوران ایران کی تجارتی لین دین کی شرح وزن کے لحاظ سے 81 ملین 30 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 60 ارب 133 ملین ڈالر رہی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "سید مرتضی عمادی" نے مزید کہا کہ پچھلے سات مہینوں کے دوران تجارتی لین میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مالیت کے لحاظ سے 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے لیکن وزن کے لجاظ سے 6۔17 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

عمادی نے اسی عرصے کے دوران، نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی مقدار سے متعلق کہا کہ اسی عرصے میں 61 ملین 283 ہزار ٹن مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جن کی مالی شرح 28 ارب 406 ملین ڈالر ہے جس میں مالیت کے لحاظ سے 6۔5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور وزن کے لحاظ سے 2۔18 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران، 19 ملین 747 ہزار ٹن مصنوعات کی درآمدات ہوئی ہیں جن کی مالیت کی شرح 727 ملین ڈالر ہے۔ اور اس میں وزن کے لحاظ سے7۔15 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور مالیت کے لحاظ سے4۔14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .