یہ بات ہادی تیز ہوش تابان' نے آج بروز ہفتہ ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں ( موسم بہار) میں ایرانی برآمدات کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔
تابان نے کہا کہ صدر رئیسی کے دورہ حکومت کے آغاز سے ایران کی غیرملکی تجارت میں نمایان پیش رفت آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ایران اور دیگر ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 36 ملین ٹن ( 25 ارب 500 ملین ڈالر) تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.5فیصد اضافہ ہے۔
ہادی تیز ہوش تابان' نے مزید بتایا کہ اس عرصے کے دوران تجارت کے جحم سے ایرانی برآمدات کا کوٹہ 27 ملین اور 700 ہزار ٹن (13 ارب اور 69 ملین ڈالر) تھا جو گزشتہ سال کے موسم بہار کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران ایران کی درآمدات 8 ملین 154 ہزار ٹن ( 12 ارب 464 ملین ڈالر )تک پہنچ گئی ہیں جو 18 فیصد زیادہ ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ