ایرانی کسمٹز سے 14 ارب ڈالر مصنوعات کو بیرون ملک میں برآمد کیا گیا ہے

آبادان، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ اور نائب وزیر اقتصاد نے کہا ہے کہ رواں شمسی سال کے ابتدائی 3 مہینوں کے دوران، ملک کے کسٹمز سے 14 ارب ڈالر کی مصنوعات بیرون ملک میں برآمد ہوئیں۔

ان خیالات کا اظہار "علیرضا مقدسی" نے جمعرات کے روز کو ارنا نمائندے سے ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران 13 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات ایرانی کسٹمز سے اندروں ملک میں درامدات کی گئیں۔

مقدسی نے کہا کہ  اب ملکی کسٹمز میں کوئی ڈپو مصنوع نہیں ہے اور صرف 3 ٹن مصنوعات بندرگاہوں کے گوداموں میں موجود ہیں جو قانونی مرحل گزرنے کے مرحلے میں ہین۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے بعض لنگرخانوں اور گھاٹوں میں کچھ مصنوعات ہیں جن کو جلدی سے بنادر میں منتقل کی جاتی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .