ایرانی قالین کی برآمدات 2025 تک 1 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی

تہران، ارنا — ایرانی سال 1404 کے اختتام تک ایرانی قالین کی برآمدات 1 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ جائیں گی۔

یہ بات ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے صنعتی کمیشن کے نائب چیئرمین سید جواد حسینی کیا نے جمعرات کے روز ایرانی قالین کی برآمدات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایرانی قالین کی اصل برآمد تقریباً 400 سے 500 ملین ڈالر ہے لیکن جو ریکارڈ کیا گیا ہے وہ 200 ملین ڈالر سے بھی کم ہے۔
حسینی کیا نے اس بات پر زور دیا کہ 2025 تک ایرانی قالین کی برآمدات سالانہ 1 ارب ڈالر ہونی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قالین بنانے والے فنکار ہیں اور ایرانی تہذیب کو دنیا میں متعارف کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت ایرانی قالین عراق، افغانستان، پاکستان اور چین وغیرہ کو برآمد کیے جاتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ یورپی ممالک کی برآمدات میں ترقی کے ساتھ وہ ایرانی قالین کی برآمد کی ٹوکری میں شامل ہوں گے۔ برآمدات بڑھانے کے لیے پیداواری کی حمایت کی ضرورت ہے، مرکزی بینک کو پابندیوں سے نمٹنے میں بھی مدد کرنی چاہیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔ @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .