"فرح ناز رافع" نے پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان اور جرمنی؛ دو ممالک ہیں جن کو ایران سے قالین درآمد کرنے والے 33 ممالک میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان قالینوں کے آدھے حصے کو امام خیمنی ائیر پورٹ کے ذریعے اور 46 فیصد کو مہر آباد کسٹم اور دیگر کسٹم اداروں سے برآمد کیا گیا ہے۔
ایران نیشنل کارپٹ سینٹر کی خاتون سربراہ نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران، مالیت کے لحاظ سے 4۔3 ملین ڈالر اون، 1۔13 ڈالر گبہ اور 721 ڈالر ریشم سے تیار قالینوں کو برآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید مئی مہینے کے دوران میں بھی 4۔214 ٹن ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی برآمدات ہوئی ہیں جن کی مالی شرح 2 ملین 700 ہزار ڈالر ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مالیت کے لحاظ سے 5۔28 فیصد اور وزن کے لحاظ سے 155 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
واضح رہے کہ 2019 میں مجموعی طور پر دنیا میں ایک ارب سے زائد ہاتھ سے تیار قالینوں کی لین دین ہوئی ہیں جن کی برآمدات کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا 9۔7 فیصد کا حصہ ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ