25 جون، 2022، 2:22 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84801280
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی چین کو برآمدات میں 26 فیصد اضافہ

تہران، ارنا - 2022 کے پہلے پانچ مہینوں میں ایران سے چین کی درآمدات میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان کل تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

چین کے کسٹمز کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، 2022 کے پہلے پانچ مہینوں میں ایران اور چین کے درمیان تجارت 18 فیصد بڑھ کر 6.472 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2021 میں اسی عرصے میں یہ تعداد 5.481 ارب ڈالر تھی۔
چین نے اس عرصے میں ایران سے 3.192 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کیں، جو کہ 2021 میں اسی عرصے میں 2.535 ارب ڈالر کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ ایران کو چین کی برآمدات اس سال جنوری سے اپریل تک بڑھ کر 3.28 ارب تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال کے 2.95 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .