گزشتہ 3 مہینوں میں ایران کی غیرملکی تجارت کی مالی شرح 5۔25 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ 3 مہینوں کے دوران، ملک میں نان آئل مصنوعات کی تجارت کی مالی شرح 5۔25 ارب ڈالر تک پہنچ گئی اور اسی عرصے کے دوران، درآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ ہوکر ملک کا تجارتی توازن +605 ہوگیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "علیرضا مقدسی" نے موسم بہار میں ایران کی نان آئل مصنوعات کی غیر ملکی تجارت کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 مہینوں کے دوران، ایران اور دیگر ملکوں کے درمیان تقریبا 36 ملین ٹن مصنوعات کی لین دین ہوئی ہے جن کی مالی شرح 5۔25 ارب ڈالر ہے اور اسی عرصے کے دوران، ایران کی غیر ملکی تجارت میں 5۔19 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے گزشتہ 3 مہینوں کے دوران، 7۔27 ملین ٹن مصنوعات کی برآمدات کی ہیں جن کی مالی شرح 13 ارب 69 ملین ڈالر ہے اور اس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 21 فیصد کی ترقی ہوئی ہے۔

ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے اسی عرصے کے دوران، 8 ملین 154 ہزار ٹن مصنوعات کی درآمدات کی ہیں جن کی مالی شرح 12 ارب 464 ملین ڈالر ہے اور اس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم بہار میں درآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں اضافے کیساتھ ملک کا تجارتی توازن +605 ہوگیا جو انتہائی قابل قدر ہے۔

مقدسی نے موسم بہار میں ایران کی برآمدی منزلوں سے متلعق کہا کہ اسی عرصے کے دوران بالترتیب چین، عراق، ترکی، متحدہ عرب امارات اور بھارت ایران کی سب سے بڑی تجارتی منزلیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران ایران نے بالترتیب متحدہ عرب امارات، چین، ترکی، بھارت اور جرمنی سے سب سے زیادہ مصنوعات کی درآمدات کی ہیں۔

مقدسی نے موسم بہار میں غیر ملکی ٹرانزٹ کی صورتحال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 مہینوں کے دوران، 674 ہزار ٹن غیر ملکی مصنوعات ایران کے راستے سے لین دین ہوئی جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .