ایران میں رواں شمسی سال میں 55 ارب ڈالر برآمدات کی توقع

بیرجند، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارتکاری کے امور نے کہا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران، ایران کا تجارتی توازن مثبت رہا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ رواں شمسی سال میں ایرانی برآمدات کی مالی شرح 45 سے 55 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار "مہدی صفری" نے جمعرات کے روز کو برجند چیمبر آف کامرس کے کمیشن برائے برآمدات کی توسیع، درآمدات کی مینجمنٹ نقل و حمل، ٹرانزٹ، کسٹمز اور سرحدی امور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایرانی 13ویں حکومت میں ہمسایہ ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کی پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خارجہ ملک میں زرمبادلہ کے وسائل میں اضافے ہونے کیلئے آٹھ یا نو اجزاء اور طریقوں پر کام کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان عوامل میں برآمدات، درآمدات، ٹرانزٹ، توانائی، بجلی اور پانی کی سفارت کاری، مختلف شعبوں میں انجینئرنگ اور ٹرانزٹ خدمات کی برآمد اور ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .