کرمانشاہ کے سنی برادری سے تعلق رکھنے والے امام جمعہ نے شاہچراغ دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی

کرمانشاہ۔ ارنا۔ کرمانشاہ کے سنی برادری سے تعلق رکھنے والے امام جمعہ نے شاہچراغ (ع) کے حرم مقدس کے اندر ایک مسلح دہشت گرد کے حملے اور وہاں موجود مومنین کے اجتماعی قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نقطہ نظر سے ایسی حرکتیں مکمل طور پر قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ماموستا مُلا "عبدالرحمن مرادی" جمعہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بابرکت شریعت مفاہمت، امن، سلامتی اور خوشحالی کی شریعت ہے اور اسلامی شریعت کے مطابق کسی بھی قسم کے قتل، جرم اور قتل کی بلاجواز مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کی غلط پالیسیوں سے مومنوں اور بے گناہوں کو قتل ہونے کی اجازت نہیں دی جو حاکمیت اور حکمرانی کا دعوی کرتے ہیں۔

مرادی نے مزید کہا کہ ایسے جرائم کے مرتکب مسلمانوں، معاشرے، قوم، حکومت اور نظام کے دشمن ہیں اور وہ مختلف عنوانات سے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ان جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا ہوگا کہ ان اندھی حرکتوں سے وہ کہیں حاصل نہیں ہوں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .