27 اکتوبر، 2022، 6:04 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84925332
T T
0 Persons

لیبلز

شیراز میں دہشت گردانہ حملے کے ڈیزائنرز اور مجرموں کو سزا دی جانی چاہیے: جنرل باقری

تہران، ارنا – ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد اور ملکی اور غیر ملکی ڈیزائنرز کو جلد ہی اپنے شرمناک اقدام کی سزا دیں گے۔

یہ بات جنرل محمد باقری نے اپنے ایک پیغام میں اس دہشتگردانہ حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر عبرانی-عربی-مغربی مثلث کے ذریعے ڈیزائن اور حکم کرنے والے فتنہ میں حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام کے مقدس مزار میں خدا کے بہترین بندوں کا ایک گروہ، نماز کے وقت، شہید اور زخمی ہوئے۔

باقری نے کہا کہ ہم اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد اور ملکی اور غیر ملکی ڈیزائنرز کو جلد ہی اپنے شرمناک اقدام کی سزا دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فسادیوں اور دھوکے بازوں جو بلاشبہ اس عظیم جنایت میں بھی شریک ہیں، کو یہ جان لینا چاہیے کہ ایران کے معززین کے جان، امن و مال کی حفاظت مسلح ایرانی طاقتور اور صبور مسلح افواج  کی سرخ لکیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایک مسلح شخص نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 17:45 کے بجے کو حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔
بعض ذرائع کے مطابق، اس دہشت گردی واقعے میں اب تک 15 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کے رپورٹر کو عینی شاہدین کے مطابق، مسلح شخص نے پیوجو گاڑی میں شاہ چراغ کے مزار پر گئے اور "9 دی" دروازے سے داخل اور خادمین اور زائرین پر فائرنگ کی۔

رائٹرز نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش گروپ نے قبول کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .