27 اکتوبر، 2022، 4:08 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84925235
T T
0 Persons

لیبلز

دشمن کا مقصد ملک کی ترقی کے راستے میں خلل ڈالنا ہے: ایرانی رئیسی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے دشمن کا پورا مقصد ملک کی ترقی اور پیشرفت کے راستے میں رکاوٹ ڈالنا ہے اور ہم ملک کی تیز رفتار پیشرفت کو روکنے یا سست ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعرات 1026میگا واٹ کی صلاحیت کےساتھ پانچ تھرمل پاور پلانٹس کی سرکاری افتتاحی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے تمام فسادات کا مقصد سائنس اور علم اور لوگوں کے کاروبار کے لیے پریشانی اور تکلف پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز شیراز میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

رئیسی نے کہا کہ انتشار اور افراتفری بے گناہ لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور ان واقعات کے پس پردہ میں دشمن کا ہاتھ واضح سے نظر آتا ہے، ہم روزگار کی تلاش میں ہیں اور دشمن انہیں بے روزگار کرنے کی کوشش کرنے کے درپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایک مسلح شخص نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 17:45 کے بجے کو حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔
بعض ذرائع کے مطابق، اس دہشت گردی واقعے میں اب تک 15 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کے رپورٹر کو عینی شاہدین کے مطابق، مسلح شخص نے پیوجو گاڑی میں شاہ چراغ کے مزار پر گئے اور "9 دی" دروازے سے داخل اور خادمین اور زائرین پر فائرنگ کی۔

رائٹرز نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش گروپ نے قبول کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .