27 اکتوبر، 2022، 12:16 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84924977
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں دہشتگردانہ حملے کے ملوثین اور حامیوں کا فیصلہ کن جواب دیںگے: سنئیر نائب ایرانی صدر

تہران، ارنا -  سنئیر نائب ایرانی صدر  نے کہا ہے کہ اس گھناؤنے اقدام کے حامیوں اور پس پردہ تکفیری گروہوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ ہم یقینی طور پر ایک مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔

محمد مخبر نے گزشتہ رات احمدبن موسی(ع) شاہ چراغ کے حرم مطہر میں ایک دہشتگردانہ حملے میں زائرین کے ایک گروہ اور ہمارے پیارے ہم وطنوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تلخ اور ہلاکت خیز واقعے کے مجرموں اور حامیوں نے معصوم لوگوں اور بچوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ زائرین کا خون بہا کر ایک بار پھر اپنی سفاکیت اور شیطانی فطرت کا مظاہرہ کر کے سامراجی نظام اور ایرانی دشمنوں کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس گھناؤنے اقدام کے حامیوں اور پس پردہ تکفیری گروہوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ ہم یقینی طور پر ایک مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔

مخبر نے اپنے بیان کے اختتام پر اللہ تعالیٰ سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کر کے شہداء کی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایک مسلح شخص نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 17:45 کے بجے کو حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔
بعض ذرائع کے مطابق، اس دہشت گردی واقعے میں اب تک 15 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کے رپورٹر کو عینی شاہدین کے مطابق، مسلح شخص نے پیوجو گاڑی میں شاہ چراغ کے مزار پر گئے اور "9 دی" دروازے سے داخل اور خادمین اور زائرین پر فائرنگ کی۔

رائٹرز نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش گروپ نے قبول کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .