27 اکتوبر، 2022، 8:14 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84925432
T T
0 Persons

لیبلز

 ایرانی عوام سازشوں کے باوجود ترقی کے لیے پرعزم ہیں: صدر رئیسی

زنجان، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے یقین دلایا ہے کہ ایرانی قوم دشمنوں کو شکست دے گی کیونکہ وہ ترقی کے راستے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعہ کے روز  صوبے زنجان میں تھرمل پاور پلانٹ کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کے خلاف سازشیں کرتے ہیں تاکہ مختلف شعبوں میں ایرانی جوانوں کی پیشرفت کو روکا جا سکے۔

صدر رئیسی نے جنوبی شہر شیراز میں بدھ کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن یہ سوال اٹھتا ہے کہ دہشت گرد گروہ کو کس نے بنایا اور اس کی حمایت مغربی ایشیا کے ممالک کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے لیے کیا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ نے داعش کی تخلیق کا اعتراف کیا ہے اور اس سے انسانی حقوق کی حمایت کے ملک کے دعوے پر سنگین شکوک پیدا ہوتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .