کنعانی کی یورپ اور ایران میں فسادات سے متعلق مغرب کے دوہرے رویے اپنانے کی تنقید

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یورپ اور ایران میں فسادات سے متعلق مغرب کے دوہرے رویے اپنانے کی تنقید کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے آج بروز پیر کو صحافیوں سے ایک پریس کانفرنس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے ان کے سوالات کا جواب دے دیا۔

کنعانی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جورف بورل" کے حالیہ بیانات سے متعلق کہا کہ اس موضوع پر بہت سارے ردعمل سامنے آئے ہیں اور حتی کہ یورپ میں بھی ان کے بیانات بہت سے لوگوں کیلئے حیراان کن تھے۔

انہوں نے ایران کے حالیہ اندرونی معاملات سے متعلق فرانسیسی صدر اور اس ملک کے عہدیداروں کے برتاؤ اور موقف کے و نیز فرانس میں لیبر پارٹی کے احتجاجات اور اندرونی معاملات سے متعلق اپنائے گئے موقف سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہم نے پہلے بھی یورپی ممالک کے بہت سے عہدیداروں کیجانب سے دہشتگردوں کو اچھے اور بُرے دہشتگردوں میں بانٹے کا مشاہدہ کیا ہے۔ لیکن آج ہم مغرب کے سیاسی ادب میں ایک نئی تقسیم کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ یہ ہے کہ وہ فسادات کو اچھے اور بُرے فسادات میں تقسیم کرتے ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کی رائے میں اگر ایران میں فسادات ہوجائیں تو وہ اچھی ہیں اور ان کیخلاف مقابلہ نہیں کرنا ہوگا لیکن اگر یہ یورپ میں ہوں وہ بُری ہیں اور ان کیخلاف مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اور فرانس کے حکام اور عہدیداوں کا حق ہے کہ وہ حتی کہ لیبر پارٹی کے احتجاج کو شدت سے ختم کریں۔ تو اب یہاں جو لوگ تبدیلیوں کی پیروی کرتے ہیں اور مغرب کے دوہرے رویے اپنانے کا مشاہدہ کر رہے ہیں، وہ اس حوالے سے جج کر سکتے ہیں کہ صحیح اور غلط کیا ہے۔

کنعانی نے ایران سے متعلق فرانسیسی حکام اور عہدیداروں کے علاوہ امریکی عہدیداروں کے حالیہ موقف کے ردعمل میں کہا کہ ایرانی حکومت ایک ذمہ دار حکومت ہے اور اس نے عملی طور پر اس بات کا ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا احترام کرتی ہے۔ وہ چار سالہ حکومتوں میں عوامی ووٹوں سے منتخب ہو کر کام پر آتی ہے اور شہریوں کی حفاظت پر توجہ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب علاقے کی کشیدہ صورتحال تھی اور اس سے بہت سے ممالک متاثر ہوئے اور غیر ملکی دہشتگردی کا شکار ہوئے اور 100 افراد عدم تحفظ اور عدم استحکام کا شکار ہو گئے تب ایران استحکام کا لنگر تھا اور اس نے ثابت کردیا کہ وہ علاقے میں بحران کے باوجود اپنے شہریوں کی حفاظت کی فراہمی پر ذمہ دار ہے۔

کنعانی نے کہا کہ ایران نے گزشتہ برسوں کے دوران، اپنے شہریوں کی حفاظت کی فراہمی سمیت علاقائی قوموں بشمول عراق، شام اور افغانستان میں قیام سلامتی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ علاقے میں سلامتی کے قیام میں ایران کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والے ممالک کو عقل مند رویہ اپنانے کی دعوت دی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .