16 ستمبر، 2022، 3:05 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84889125
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور بیلاروس کے صدور نے ملاقات کی

16 ستمبر، 2022، 3:05 PM
News ID: 84889125
ایران اور بیلاروس کے صدور نے ملاقات کی

تہران۔ ارنا- ایران اور بیلاروس کے صدرو نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 22 ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات اور گفتگو کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز جمعرات کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 22 ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے صدر "لوکاشنکو" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

یہ شنگھائی سربراہی اجلاس میں آیت اللہ رئیسی کا دوسری شرکت ہے؛ انہوں نے شنگھائی سربراہی اجلاس کے موقع پر روس، چین، پاکستان، تاجکستان، کرغزستان کے سربراہان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی۔

صدر رئیسی نے جو اپنے ازبک ہم منصب کی سرکاری دعوت پر سمرقند کا سفر کیا ہے، نے بدھ  کو اپنے تین روزہ دورے کا آغاز کیا؛ سفر کے پہلے دن، اور تہران اور تاشقند کے درمیان دو طرفہ ملاقاتوں کے بعد، تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

نیز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، پہلے دن شنگھائی تنظیم میں ایران کی رکنیت کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

اس سفر کے دوسرے دن میں صدر رئیسی نے روس، پاکستان، تاجکستان، کرغزستان کے صدور اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی اور ہمسائیگی اور علاقائی تعلقات کے فروغ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی قرار دیا۔

ازبکستان میں ایرانی تاجروں سے ملاقاتیں، سمرقند کی مسجد میں نماز میں شرکت، یادگاری پودے لگانا، ایرانی صدر کے دورے کے دوسرے دن دیگر منصوبے تھے۔

ایرانی صدر کی آج کئی ملاقاتیں ہوں گی اور سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وہ تاشقند سے تہران روانہ ہوں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .