ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے جمعرات کی شام کو سمرقند میں واقع اہل بیت رسول اللہ کی مسجد میں حاضر ہو کر اس مسجد کی ثقافتی اور مذہبی سرگرمیوں سے واقفیت حاصل کی۔
انہوں نے نمازیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کو اربعین حسینی پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس عالمی اجتماع کی مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔
رئیسی نے آج کی دنیا میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اہل بیت (ع) کی طرح جو خود اتحاد و یگانگت کی علامت تھے، ہمدرد اور متحد ہو کر اسلام کے خلاف کھڑے ہونے اور مسلمانوں کو قتل کرنے والوں کا مقابلہ کریں۔
انہوں نے گزشتہ روز کے دوران اپنے ازبک ہم منصب سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ازبکستان کے تعلقات تاریخی ہیں اور دونوں قوموں کے عقائد پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک نے تعلقات کے فروغ کی منصوبہ بندی کی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ