ایران پر پاکستان کیساتھ تعلقات بڑھانے پر کوئی پابندی نہیں ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نےجمعرات کے روز شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
 انہوں نے پاکستان میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ 
انہوں نے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ایران پر ان تعلقات کو وسعت دینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے اپنے ملک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ گرین ہاؤس گیسوں سے نمٹنے میں اپنے ملک کے ساتھ تعاون اور مدد کرے۔
دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں تعاون کا بھی خیرمقدم کیا اور اس مقصد کے حصول کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اس مسئلے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اس ملاقات کے دوران صدر رئیسی اور شریف نے توانائی کے تعاون کے منصوبوں کی پیروی اور ان پر عمل درآمد کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .