پابندیوں کی منسوخی سے ایران اور جاپان کے درمیان کاروں کی تیاری کی صنعت میں نئے مواقع کی فراہمی ہوگی: جاپانی سفیر

تہران۔ ارنا- ایران میں تعینات جاپانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور جاپان کے درمیان کاروں کی تیاری کی صنعت میں تعاون کا طویل کارنامہ ہے لیکن پابندیوں نے تعاون میں کمی کی سبب بنی تاہم، پابندیوں کی منسوخی سے اس شعبے میں باہمی تعاون کے نئے مواقع کی فراہمی ہوگی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "کازو توشی آیکاوا" نے کہا کہ ایران میں کار تیار کرنے والی فیکٹریوں اور جاپانی فیکٹریوں کے درمیان اچھے تعلقات کے پیش نظر، اگر ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی ہوجائے تو اس شعبے میں تعاون کے نئے مواقع کی فراہمی ہوگی۔

انہوں نے "کاروں کی صنعت میں تبدیلی" کی نمائش کا دورہ کرنے سے متعلق کہا کہ اس نمائش میں ایرانی منڈیوں میں ترقی بالخصوص کاروں کی تیاری کی صنعت میں تبدیلی اور نمائش کیلئے پیش کی گئی نئی الیکٹرک کاریں اور وینوں سے واقفیت حاصل ہوئی؛ اس حوالے سے کئی گئی کوششیں انتہائی قابل قدر ہیں۔

آیکاوا نے ایرانی منڈی کو ایک بڑی منڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منڈی میں دنیا میں کاروں کی تیار کرنے والی فیکٹریوں کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

جاپانی سفیر نے کہا کہ پابندیوں کی منسوخی سے ایران میں کاروں کی تیاری کرنے والی فیکٹریوں کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مجھے امید ہے کہ ایران کیخلاف پابندیاں جلد ہی اٹھائی جائیں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .