9 جولائی، 2022، 11:43 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84816118
T T
0 Persons

لیبلز

صدر رئیسی کی شینزو آبے کے انتقال پر جاپانی وزیر اعظم کیساتھ تعزیت

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے سابق جاپانی وزیر اعظم کے انتقال پر اس ملک کی حکومت اور عوام پر تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعہ کے روز جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے نام ایک پیغام میں کہی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ سابق جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کا ایک غیر انسانی مسلح حملے میں قتل افسوسناک ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ آبے جاپانی عوام کے لیے ایک عظیم سیاست دان اور ایک بین الاقوامی شخصیت تھے جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے درمیان تاریخی تعلقات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے جاپانی وزیراعظم، ان کی کابینہ کے ارکان اور دوست جاپانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

جاپانی ذرائع ابلاغ نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ جاپان کے سابق وزیر اعظم شینزو آبے گولی لگنے کے بعد انتقال کر گئے۔
جاپانی میڈیا نے بتایا کہ آبے، جنہیں نارا میں پارلیمانی مہم کے دوران اپنی تقریر کے دوران گولی مار دی گئی تھی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .