جنوبی افریقہ کا اسرائیل کو ایک اپارتھائیڈ حکومت کے طور پر متعارف کرانے کا مطالبہ

تہران، ارنا - جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو ایک اپارٹھائیڈ حکومت کے طور پر متعارف کیا جانا چاہیے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ "نلیدی بندور" نے کہا کہ فلسطین بھی جنوبی افریقہ کی طرح نسلی امتیاز کے رویے سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو ایک نسل پرست حکومت کے طور پر متعارف کیا جانا چاہیے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کی تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رواں سال میں صیہونی حکومت پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تین رپورٹوں میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا گیا۔جس کے مطابق اس رجیم کو ایک ایسی حکومت کے طور پر متعارف کرایا جائے جس نے فلسطینی قوم کے خلاف نسلی تطہیر کی پالیسی شروع کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .