3 اکتوبر، 2021، 12:29 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84492082
T T
0 Persons
ایران کا فلسطین کیخلاف جرائم کے خاتمے کیلیے اقوام متحدہ کی فوری کارروائی کا مطالبہ

لندن، ارنا - جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں ایران کے نمائندے نے فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے خاتمے کے لیے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بات سید محمد ساداتی نژاد نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔

انہوں نے صہیونی جرائم کی مذمت کے بارے میں کہا کہ فلسطین نے گذشتہ سات دہائیوں کے دوران قتل عام ، نسلی صفائی ،  ڈیموگرافک(آبادیاتی تبدیلی) ، منظم تشدد ، صوابدیدی قتل، اور ہر قسم کے جنگی جرائم ، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کو برداشت کیا ہے۔

ساداتی نژاد نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے مسلسل جرائم  اور اسرائیلی جیلوں میں سینکڑوں فلسطینی بچوں کی مشکل صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عام طور پر ان بچوں کا الزام (صہیونی فوجیوں کے خلاف) پتھر پھینکنا ہے۔

اس اپارتھائیڈ حکومت کو بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر مجبور کرنے کیلیے بین الاقوامی برادری کی نااہلی فلسطینیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لیے فوری ، فیصلہ کن اور موثر کارروائی کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم کی بھاری ذمہ داری کو دوگنا کر دیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے حامی بشمول امریکہ ، یورپی اتحادیوں اور کینیڈا جو اس  حکومت کو مالی، عسکری اور سیاسی مدد فراہم کرتے ہیں ، بھی ان جرائم کے مرتکب افراد کو ترغیب کرنے اور انصاف کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .