12 مئی، 2021، 10:14 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84326870
T T
0 Persons
سلامتی کونسل کو صیہونی جرائم کو نظرانداز نہیں کرنا ہوگا

نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ نوعیت کا حوالہ دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حکومت کے جرائم کو نظر انداز نہیں رکھے۔

یہ بات مجید تخت روانچ نے گزشتہ روز ٹوئیٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ پر لکھی۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حکومت کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں متعدد بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اپارتھائیڈ ریاست کی نژادپرستانہ نوعیت کا مطلب ظلم پر قابو پانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل ان جرائم  کے سامنے خاموش نہیں بیٹھ سکتی ہے اور امریکہ کو اقوام متحدہ میں اسرائیل سے اپنی حمایت کو ختم کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں اور توپ خانے کے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 26 فلسطینی بشمول 9 بچے شہید اور 122 زخمی ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .