شامی فوج کی اس ملک کی تمام سرحدوں پر مکمل نگرانی کی ضرورت ہے: ایرانی صدر

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے بعض ممالک کے خدشات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شامی افواج کو اپنی سرزمین کی تمام سرحدوں پر مکمل کنٹرول ہونی ہوگی اور شامی قومی خودمختاری کا بھی احترام کرنا ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے بدھ کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے شامی وزیر خارجہ "فیصل مقداد" سے ایک ملاقات میں شامی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل، شامی عوام کے مفاد میں ہے اور شامی قوم کی مزاحمت؛ اس ملک اور علاقے کے روشن مستقبل کا باعث ہوگا۔

صدر رئیسی نے شامی وزیر خارجہ کی تفصیلی رپورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زو ردیا کہ جیسا کہ قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا ہے امریکہ کو شام سے نکلنا ہوگا اور فرات کے مشرق اور تمام علاقے سے امریکی افواج کا انخلا، مغربی ایشیا کی بحرانوں کا بنیادی حل ہے۔

ایرانی صدر نے بعض ممالک کے خدشات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شامی افواج کو اپنی سرزمین کی تمام سرحدوں پر مکمل کنٹرول ہونی ہوگی اور شامی قومی خودمختاری کا بھی احترام کرنا ہوگا۔

در این اثنا فیصل مقداد نے شامی صدر بشار اسد کیجانب سے صدر رئیسی کے سلام کو پہنچایا اور ان کو اپنے ملک کی تازہ ترین سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

مقداد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شام، ملک کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں مختلف سیاسی اور سفارتکاری حکمت عملیاں، ہمارے ایجنڈے میں ہیں۔

انہوں نے تہران کی میزبانی میں آستانہ امن عمل کے انعقاد اور اس کی کامیابیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیدڑ اور صدر کے نقطہ نظر، تہران اور دمشق کے درمیان شراکت داری اور یکجہتی کی علامت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .