یہ بات ولاڈیمیر پیوٹن نے منگل کی رات آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے ساتواں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے خیال میں یہ بہت اہم ہے کہ ایران، روس اور ترکی جنگ کے بعد شامی عوام کی مدد کے لیے اجتماعی تعاون کریں۔
روسی صدر نے شامی معیشت اور سماجی صورتحال کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خیال میں شامی پناہ گزینوں اور بے گھر افراد دوبارہ اپنے ملک میں واپس آجائیں گے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ہمارے مذاکرات کا نتیجہ بہت اچھا اور نتیجہ خیز ہوں گے اور یہ شام کے علاوہ پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کا باعث ہو سکتا ہے۔
پیوٹن نے کہا اگلی سربراہی کانفرنس روس میں منعقد ہوگی اور یقیناً ہمیں آپ کو روس میں دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔
آستانہ عمل کے ضامن ممالک کا ساتواں سربراہی اجلاس منگل کی رات ایران، ترکی اور روس کے صدور کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ