ایرانی وزیر خارجہ کا پڑوسی ممالک سے تعلقات کی مضبوطی پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے پڑوسی ممالک سے تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، امیر عبداللہیان نے آج بروزمنگل کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران نے، اپنی طرف بڑھائے گئے ہاتھوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کی ترجیح دینے کی بنیاد پر پڑوسی ممالک سے تعلقات کی مضبوطی کا راستہ اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقائی خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے میں علاقائی ممالک کی ذمہ داریوں پر زور دیتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .