علاقائی جیوپولیٹکس کو تبدیل کرنے اور خطے کو بدامن کرنے والے کسی بھی اقدام سے نمٹیں گے: شمخانی

تہران، ارنا - ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ ہم علاقائی جیوپولیٹکس کو تبدیل کرنے اور خطے کو بدامن کرنے والے کسی بھی اقدام سے نمٹیں گے۔

یہ بات علی شمخانی جنہوں نے ایک روزہ دورے پر آذربائیجان کا دورہ کیا ہے، آج بروز جمعرات اپنے آذری ہم منصب ' رامیل اسوب اف ' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دونوں قوموں کے بدخواہوں کو دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

علی شمخانی نے خطے میں امن و استحکام سے مسلسل حمایت کو ایران کی اہم حکمت عملیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم علاقائی جیوپولیٹکس کو تبدیل کرنے اور خطے کو بدامن کرنے والے کسی بھی اقدام سے نمٹیں گے۔

شمخانی نے ہم ماضی میں ایک ملک تھے جو مختلف وجوہات کی بناء پر الگ ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی مشترکہ جڑیں باقی ہیں۔

ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکرٹری نے کہا کہ علاقے کے سیکورٹی میکانزم میں دخل اندازی اور اثر و رسوخ کے مقصد سے قابض حکومت(صہیونی) کی سازشوں کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت علاقے میں شرارت اور بدامنی کے مرکز کی حیثیت سے اب سیاسی، سماجی اور اقتصادی بحرانوں سے دوچار ہے اور اب اپنے اندرونی بحرانوں کو خطے میں منتقل کرنے کے ساتھ اندرونی دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان تمام شعبوں خاص طور پر سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو ایران اور آذربائیجان کے مفاد میں سمجھتے ہیں اور ہم بغیر کوئی پابندی کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اس موقع میں آذری اعلی قومی سلامتی کے سیکرٹری رامیل اسوب اف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی مشترکات کو دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک سنہری موقع قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ  خطے میں پائیدار سلامتی اور استحکام کا مسئلہ ایران اور آذربائیجان کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .