امریکہ ایران کیخلاف 'طاقت کے استعمال' کے آپشن کے استعمال کی قیمت بھی ادا کرے گا

تہران، ارنا – ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نےامریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایران کے خلاف 'طاقت کے استعمال' کے آپشن کے استعمال کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ وہ اس کی قیمت بھی ادا کریں گے۔

یہ بات جنرل ابوالفضل شکارچی نے آج بروز جمعہ بائیڈن کی جانب سے ایران کے خلاف 'طاقت کے استعمال ' کے لفظ استعمال کرنے کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ بخوبی جانتا ہے کہ وہ اس لفظ اٹھانے کی قیمت ادا کرے گا لیکن بہتر ہے کہ وہ مستقبل کا صحیح تجزیہ کرنے کے لیے خطے اور دنیا کے حالات پر نظر رکھیں اور ایک بار ماضی کا جائزہ لیں۔

جنرل شکارچی نے کہا کہ ہم امریکہ کے صدر اور جعلی صیہونی حکومت کے بے بس وزیر اعظم کی جانب سے ایران کے خلاف "طاقت کے استعمال' کے جملے کے استعمال کو نفسیاتی جنگ کے لیے ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .