بائیڈن عرب ممالک کے دوست اور دشمن کی جگہ کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے: اسلامی جہاد کے رکن

تہران، ارنا- فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رکن نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے آج کے علاقائی دورے کا مقصد، عرب ممالک کو ڈرانے اور ان کو ایران سے خوفزدہ کرنے کا ہے تا کہ ان کے ذہن میں ایران کی جگہ کو اسرائیل کی جگہ میں بدل دے۔

فلسطینی الیوم نیوز ایجنسی کے مطابق، "احمد المدلل" نے مزید کہا کہ بائیڈن کے علاقائی دورے میں فلسطینی مسئلے کا کوئی جگہ نہیں ہے اور وہ صرف صہیونی ریاست کی پوزیشن اور طاقت میں اضافہ کرنے اور دنیائے عرب میں امریکی تسلط کو فروغ دینے و نیز ان ممالک کے وسائل کو لوٹ مار کرنے اور ان کو امریکہ کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن کا دورہ بیت اللحم ایک مذہبی پروٹوکول کے فریم ورک کے اندر کیاگیا ہے جس کا فلسطینی ارمان سے کوئی فائدہ نہیں پہچنے گا۔ اور اس دورے کے سے بڑے مفادات ناجائز صہیونی ریاست کیلئے ہے جس کا اصل مقصد فلسطینی ارمان کو تباہ کرنے اور مقبوضہ فلسطین میں قبضہ کرنے کو قانونی حیثیت دینے کا ہے۔

المدلل نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں بائیڈن کے حالیہ دورے کا فلسطین، اسلامی اور عرب ممالک کیلئے کوئی فائدہ نہیں ہے اور اس کا مقصد سیکورٹی اور اقتصادی شعبوں میں ناجائز صہیونی ریاست سے تعلقات کو فروغ دینے پر عرب ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ اس طرح وہ صہیونی ریاست کو بطور عرب ممالک کا واحد دوست اور طاقتور علاقائی شراکت دار تعارف کرے۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رکن نے مزید کہا کہ فلسطینی حکام اور عوام کو بائیدن سے ملاقات سے گریز کرتے ہوئے مغربی کنارے میں مظاہرہ کرنے سے القدس پر قبضہ کرنے والوں کی واشنگٹن کی حمایت کی مخالفت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیدن آج بروز بدھ کو اسرائیلی حکام سے ملاقات کیلئے مقبوضہ فلسطین کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .