آئی اے ای اے کو سنٹری فیوجز IR6 کی نئی کڑی میں گیس کی انجکشن کو دو ہفتے پہلے اطلاع دی تھی: کمالوندی

تہران، ارنا- ایرانی جوہری توانائی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی جوہری ادارے کو سنٹری فیوجز IR6 کی نئی کڑی میں گیس کی انجکشن کو دو ہفتے پہلے اطلاع دی تھی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "بہروز کمالوندی" نے ایرلن میں یورینیم کی افزودگی میں اضافے پر مبنی شائع شدہ خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کو سنٹری فیوجز IR6 کی نئی کڑی میں گیس کی انجکشن کو کم سے کم دو ہفتے پہلے اطلاع دی تھی جس کے بعد آئی اے ای اے نے اس خبر کو منظر عام لایا گیا اور عالمی میڈیا نے اپنے خاص مقاصد کے حصول کیلئے منفی پڑوپیگنڈوں سے اس کی عکاسی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا کل 20 فیصد مصنوعات کے حصول کا اقدام، پہلے سے اعلان کردہ کارروائی کا حتمی تکنیکی حصہ تھا، جس سے متعلق عالمی جوہری ادارے کو پہلے مطلع کیا گیا تھا اور حال ہی میں اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس ادارے کا یہ اقدام، اس کے قانونی فرائض کے فریم ورک کے اندر اور ہزار سنٹری فیوجز (6 کڑی) مشنیوں کی گیس کی انجکشن سے کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .