یہ بات محمد باقر قالیباف نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیگر فریق ایران مخالف پابندیوں کو ہٹانے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
قالیباف نے کہا کہ ایران جابرانہ اور غیر تعمیری قرارداد کے جواب میں ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے تکنیکی اور قانونی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے اس قرارداد پر روس اور چین کے منفی ووٹوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں پر توجہ مرکوز کرنا اور ان کو بے اثر کرنا اور ملکی سطح پر انحصار کرتے ہوئے اقتصادی خوشحالی پیدا کرنا ایرانی قوم کے دشمنوں اور بدخواہوں کا سب سے اہم اور سخت ترین ممکنہ جواب ہوگا۔
واضح رہے کہ چین اور روس کی شدید مخالفت کے باوجود بدھ کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس میں ایران کے خلاف مجوزہ امریکی-یورپی ٹرائیکا قرارداد منظور کر لی گئی۔
ایران مخالف قرار داد کے حق میں 30 ووٹ، روس اور چین نے دو ووٹ مخالفت میں اور تین غیر حاضری (بھارت، لیبیا اور پاکستان) کے ساتھ منظور کی گئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
بورڈ آف گورنرز کی قرارداد سے ویانا مذاکرات کو فائدہ نہیں ہوگا: ایرانی اسپیکر
12 جون، 2022، 12:59 PM
News ID:
84785790
تہران، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کی منظوری کا مطلب یہ ہے کہ آئی اے ای اے براہ راست صیہونیوں سے متاثر ہے اور اس اقدام سے جوہری نگران ادارے کے ساتھ ایران کے تعمیری تعاون کو نقصان پہنچا ہے اور اس سے ویانا مذاکرات کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
متعلقہ خبریں
-
خاتون ایرانی رکن پارلیمنٹ
آئی اے ای اے کی قرارداد نے مذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت پر سوالیہ نشان لگا دیا
تہران، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کی رکن نے کہا ہے…
-
ہماری کوئی خفیہ جوہری سرگرمیاں نہیں ہیں: ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم
تہران، ارنا - ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس کوئی خفیہ اور…
-
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد سیاسی ہے: ایرانی عہدیدار
تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا…
-
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد جلد بازی اور سیاسی ہے: امیرعبداللہیان
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں…
آپ کا تبصرہ