بورڈ آف گورنرز کی قرارداد سے ویانا مذاکرات کو فائدہ نہیں ہوگا: ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کی منظوری کا مطلب یہ ہے کہ آئی اے ای اے براہ راست صیہونیوں سے متاثر ہے اور اس اقدام سے جوہری نگران ادارے کے ساتھ ایران کے تعمیری تعاون کو نقصان پہنچا ہے اور اس سے ویانا مذاکرات کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیگر فریق ایران مخالف پابندیوں کو ہٹانے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
قالیباف نے کہا کہ ایران جابرانہ اور غیر تعمیری قرارداد کے جواب میں ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے تکنیکی اور قانونی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے اس قرارداد پر روس اور چین کے منفی ووٹوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں پر توجہ مرکوز کرنا اور ان کو بے اثر کرنا اور ملکی سطح پر انحصار کرتے ہوئے اقتصادی خوشحالی پیدا کرنا ایرانی قوم کے دشمنوں اور بدخواہوں کا سب سے اہم اور سخت ترین ممکنہ جواب ہوگا۔
واضح رہے کہ چین اور روس کی شدید مخالفت کے باوجود بدھ کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس میں ایران کے خلاف مجوزہ امریکی-یورپی ٹرائیکا قرارداد منظور کر لی گئی۔
ایران مخالف قرار داد کے حق میں 30 ووٹ، روس اور چین نے دو ووٹ مخالفت میں اور تین غیر حاضری (بھارت، لیبیا اور پاکستان) کے ساتھ منظور کی گئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .