پاک ایران مسلح افواج نے سرحدوں میں مناسب سیکورٹی صورتحال قائم کیا ہے

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے پاک ایران مشترکہ سحردی علاقوں کی سیکورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر پاکستانی حکومت اور فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اچھے تعلقات نے سرحدی علاقوں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنایا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، تہران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل "ندیم رضا" نے آج بروز منگل کو سید "ابراہیم رئیسی" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے پاک ایران مشترکہ سحردی علاقوں کی سیکورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر پاکستانی حکومت اور فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اچھے تعلقات نے سرحدی علاقوں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغاستان میں دودہائی سے زائد امریکیوں اور نیٹو کی موجودگی سے اس ملک میں تباہی اور قتل کے سوا کوئی فائدہ نہیں ملا اور ضروری ہے کہ طالبان ، تمام نسلی اور سیاسی گروہوں کی شرکت سے ایک جامع حکومت کے قیام سے افغانستان میں امن، سلامتی اور ترقی کی فراہمی کرے۔

میرا بدستور عقیدہ ہے کہ ایران پاکستان کا گہرا قریبی دوست ہے

دراین اثنا پاکستان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل نے کہا کہ میرا بدستور عقیدہ ہے کہ ایران پاکستان کا گہرا قریبی دوست ہے اور گزشتہ ایک مہینے کے دوران پاکستانی عہدیداروں کے ایران کے سفارتی دوروں سے ظاہر ہوگا کہ ہمیں ایران سے تعلقات بڑھانے میں بہت دلچسبی ہے۔

 **9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .