ایران کے دورے پر آئے ہوئے اعلی پاکستانی فوجی وفد نے آج بروز منگل بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ (کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھا کر ان سے خراج تحسین پیش کیا۔
یہ تقریب صحت کے پروٹوکول کی مکمل تعمیل کے ساتھ منعقد کی گئی۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اس وفد کی سربراہی کی تھی۔
پاک آرمی کے اس اعلی عہدیدار نے گزشتہ روز تہران میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری کے ساتھ ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق اس ملاقات کا مقصد خطے میں پائیدار سلامتی کے قیام اور دونوں ممالک کےدرمیان فوجی اور تعلیمی اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ