یہ بات اصغر سلیمی نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے عالمی بڑی مارکیٹوں میں ایرانی ٹرانزٹ کے کردار کے بارے میں برکس اجلاس میں ایرانی صدر کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایشیائی ممالک کو یورپ سے جوڑنے کے لیے ایران کی ٹرانزٹ پوزیشن کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سلیمی نے کہا کہ ایران 15 ممالک کے درمیان واقع ہے اور روس اور ترکی کےراستے سے ایشیا اور یورپ کو ایک دوسرے سے منسلک اور وسطی ایشیائی ممالک کو خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ جوڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کی اس اسٹریٹجک پوزیشن نے عالمی ٹرانزٹ میں ہمارے ملک کی پوزیشن پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک منفرد موقع پیدا کیا ہے۔
انہوں نےایران کے مشرق میں ہندوستان اور پاکستان کی گنجان آباد منڈیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہا کہ بحیرہ عمان کے ذریعے ان ممالک کے ساتھ رابطہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا ایک اچھا موقع ہے اور حکومت کو مشرق کے شعبے میں اقتصادی تبادلوں کے فروغ کو ترجیح قرار دینا ہوگا۔
ایرانی رکن مجلس نے کہا کہ نئی شاہراہ ریشم کی بحالی بھی ممالک کے درمیان رابطہ اور تجارت کے حجم کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ