ایران-وینزویلا کے درمیان تیل کے شعبے میں تعاون کا اضافہ

تہران، ارنا - پیٹرولیم کے وزیر اور وینزویلا کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ تیل اور پیٹرو کیمیکل کی مصنوعات کی برآمدات پر اتفاق کیا۔

ایران کے دورے پر آئے ہوئے وینزویلا کے صدر 'نیکلاس مادورو' نے آج بروز منگل سعد آباد محل میں ایرانی وزیر تیل جواد اوجی کے ساتھ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے ایندھن کی فراہمی، تیل کی مصنوعات کی برآمدات، پیٹرو کیمیکل کی مصنوعات کی برآمد اور پیٹرو کیمیکل کیٹلسٹس کی برآمدات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں زیر بحث دیگر موضوعات میں تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات کی برآمدات، ریفائنریز کی تعمیر نو اور تیل اور گیس کے فیلڈز کا فروغ شامل تھے۔

گزشتہ سال ایرانی وزیر تیل نے لاطینی امریکی ممالک بشمول وینزویلا اور نکاراگوا کا دورہ کیا جس میں انہوں نے تیل کے شعبے میں مفاہمت کی چار یادداشتوں اور 2 معاہدوں کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے میں مفاہمت کی 2 یاداشتوں  پر دستخط کیے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کے روز ایران اور وینزویلا کے صدور نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی 20 سالہ دستاویز پر دستخط کردیے۔

نیکلاس مادورو کا دورہ ایران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر کیا گیا تھا اور یہ مادورو کا دوسرا دورہ تہران ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .