11 جون، 2022، 3:48 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84784861
T T
0 Persons

لیبلز

جلد ہی ایک نئی دنیا کی تشکیل دیکھیں گے: مادورو

تہران، ارنا - تہران اور کراکس کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جلد ہی ایک نئی دنیا کی تشکیل دیکھیں گے۔

یہ بات ایران کے دورے پر آئے ہوئے وینزویلا کے صدر نیکولاس مادورو نےہفتہ کے روز ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے تہران اور کراکس کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایران کے ساتھ ہماری دوستی کا مستقبل بہت خوشگوار اور ناقابل تسخیر ہوگا اور ہم دیکھیں گے کہ نئی دنیا کیسے تشکیل پاتی ہے اور ہم مسائل کے سامنے مزاحمت کر کے ترقی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم 20 سالہ تعاون کی دستاویز پر دستخط کے ذریعے تہران کے ساتھ تعلقات کی ترقی کے راستے کے لیے ایک واضح نقطہ نظر تیار کرنا چاہتے ہیں اور 2022 میں تعاون کی توسیع کی طرف آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

ویںزویلا کے صدر نے کہا کہ وینزویلا کے عوام نے 2017 سے 2020 تک بہت مشکل حالات میں سامراجی طاقتوں کے دباؤ کو برداشت کیا اور وہ مزاحمت کے ساتھ اس مشکل صورتحال سے گزر ہوکر ان اچھے حالات تک پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے ملک کے مستقبل کے لیے کچھ فیصلوں کیے ہیں جن پر مضبوطی سے عمل کریں گے تاکہ ہم اپنے دوستوں کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے سائے میں کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکیں اور اس راستے میں ہم ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

٭ایران نے زرعی صنعت میں ایک معجزہ کر دکھایا ہے

وینزویلا کے صدر نے ایران کے ساتھ توانائی تعاون کو فروغ دینے، ایران وینزویلا کے ترقیاتی بینک کے ذریعے مالی امداد اور تہران کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران ان سالوں کے دوران زرعی صنعت میں ایک معجزہ کر دکھایا ہے اور کراکس یقینی طور پر اس میدان میں ایرانیوں کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔

٭تہران - کراکس کے لیے براہ راست پرواز اگلے ماہ شروع کی جائے گی

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعلقات کے فروغ کے مقصد سے تہران - کراکس کے لیے براہ راست پرواز اگلے مہینے(18 جولائی) سے شروع کی جائے گی۔

مادورو نے بتایا کہ ان کا ملک بہت سے منفرد اور دلکش قدرتی مناظر کا حامل ہے اور یہ ملک ایرانی سیاحوں کے لیے ایک اچھی منزل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے تہران اور کراکس کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص دفاعی، معیشت اور توانائی (تیل اور پیٹرو کیمیکل) کے شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔

اس پریس کانفرنس سے پہلے ایران اور وینزویلا کے صدور نے سعد آباد محل میں  باہمی تعاون کی 20 سالہ دستاویز پر دستخط کردیے۔

قابل ذکر ہے کہ مادورو ترکی کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کل بروز جمعہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔

وینزویلا کے صدر کا باضباطہ دورہ ایران، صدر ملکت سید "ابراہیم رئیسی" کی دعوت میں ہوجاتا ہے۔

یہ مادورو کا دوسرا دورہ تہران ہے۔ اس سے قبل انہوں نے نومبر2016میں تہران کا دورہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات اور بات چیت اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی مشترکہ نشست کا انعقاد وینزویلا کے صدر کے دورہ تہران کے منصوبوں میں شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مادورو نے گزشتہ رات  ایرانی ہسپانو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج آیت اللہ رئیسی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے منصوبے کی صورت میں آئندہ 20 سالوں کے منصوبوں اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر تیل جواد اوجی نے گزشتہ مہینے میں مادورو سے ملاقات اور اپنے وینزویلا کے ہم منصب طارق الایسامی کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر تبادلہ خیال کے لیے کراکس کا سفر کیا۔

مادورو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہمارے وزیر تیل کے ساتھ تعمیری ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برادرانہ تعلقات اور توانائی کے مسائل میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .