ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وینزویلا کے صدور 'نیکلاس مادورو نے ہفتہ کے روز سعد آباد محل میں دونوں ممالک کے درمیان 20 سالہ جامع اسٹریٹجک تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے۔
ایران اور وینزویلا نے اس ستاویز کے علاوہ، سیاسی، ثقافتی، سیاحت، اقتصادی، تیل اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں تعاون سے متعلق کچھ دستاویزات پر دستخط کیے۔
اس تقریب کے بعد آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور نکولس مادورو نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ مادورو ترکی کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کل بروز جمعہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔
وینزویلا کے صدر کا باضباطہ دورہ ایران، صدر ملکت سید "ابراہیم رئیسی" کی دعوت میں ہوجاتا ہے۔
یہ مادورو کا دوسرا دورہ تہران ہے۔ اس سے قبل انہوں نے نومبر2016میں تہران کا دورہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات اور بات چیت اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی مشترکہ نشست کا انعقاد وینزویلا کے صدر کے دورہ تہران کے منصوبوں میں شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مادورو نے گزشتہ رات ایرانی ہسپانو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج آیت اللہ رئیسی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے منصوبے کی صورت میں آئندہ 20 سالوں کے منصوبوں اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر تیل جواد اوجی نے گزشتہ مہینے میں مادورو سے ملاقات اور اپنے وینزویلا کے ہم منصب طارق الایسامی کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر تبادلہ خیال کے لیے کراکس کا سفر کیا۔
مادورو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہمارے وزیر تیل کے ساتھ تعمیری ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برادرانہ تعلقات اور توانائی کے مسائل میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ