11 جون، 2022، 11:40 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84784375
T T
0 Persons

لیبلز

 ایرانی صدر کا وینزویلا کے صدر سے سرکاری استقبال

تہران، ارنا - ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کی صبح  کو سعد آباد محل میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے وینزویلا کے صدر نیکلاس مادورو کا باضابطہ استقبال کیا۔

وینزویلا کے صدر سے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی سرکاری استقبالیہ تقریب آج بروز ہفتہ سعدآباد محل میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ مادورو ترکی کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کل بروز جمعہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔

وینزویلا کے صدر کا باضباطہ دورہ ایران، صدر ملکت سید "ابراہیم رئیسی" کی دعوت میں ہوجاتا ہے۔

یہ مادورو کا دوسرا دورہ تہران ہے۔ اس سے قبل انہوں نے نومبر2016میں تہران کا دورہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات اور بات چیت اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی مشترکہ نشست کا انعقاد وینزویلا کے صدر کے دورہ تہران کے منصوبوں میں شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مادورو نے گزشتہ رات  ایرانی ہسپانو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج آیت اللہ رئیسی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے منصوبے کی صورت میں آئندہ 20 سالوں کے منصوبوں اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر تیل جواد اوجی نے گزشتہ مہینے میں مادورو سے ملاقات اور اپنے وینزویلا کے ہم منصب طارق الایسامی کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر تبادلہ خیال کے لیے کراکس کا سفر کیا۔

مادورو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہمارے وزیر تیل کے ساتھ تعمیری ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برادرانہ تعلقات اور توانائی کے مسائل میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .