ارنا رپورٹ کے مطابق، "سید روح اللہ لطیفی" نے گزشتہ 9مہینوں کے دوران، تیرہویں حکومت کی غیر ملکی تجارت کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیرہویں حکومت سے برسرکار آنے سے اب تک ملک میں نان آئل مصنوعات کی غیر ملکی تجارت وزن کے لحاظ سے 126 ملین 877 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 83 ارب 971 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 8 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 36 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 13ویں حکومت میں 9 ماہ کی برآمدات کا حصہ 94 ملین 315 ہزار ٹن سامان کیساتھ 39 ارب 474 ملین ڈالر تھا۔ جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 3 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
لطیفی نے 13ویں حکومت میں درآمدات کی مقدارسے متعلق کہا کہ گزشتہ 9 مہینوں میں درآمدات کی مقدار 32 ملین 562 ہزار ٹن تھی، جن میں سے زیادہ تر بنیادی اشیا کی عوام کی ضرورت تھی جن کی مالیت کی شرح ارب 497 ملین ڈالر جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 29 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ