4 اکتوبر، 2021، 6:59 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84493923
T T
0 Persons
ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان سے نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 55 فیصد اضافہ

تبریز، ارنا- رواں شمسی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان سے 622 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبے مشرقی آذربائیجان کے ڈپٹی گورنر برائے اقتصادی امور "علی جہانگیری" نے آج بروز پیر کو نان آئل مصنوعات کی برآمدات کے فروغ سے متعلق منعقدہ ورکشاپ میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمد پر مبنی مصنوعات کی پیداوار بڑھانے کے لیے بنائے گئے منصوبوں کے مطابق اس عرصے کے دوران کموڈٹی گروپوں کی 84 اشیاء 99 ممالک خاص طور پر پڑوسی ممالک کو برآمد کی گئی ہیں۔

 جہانگیری نے کہا کہ اس صوبے کے سرحدی علاقوں میں ایکسپورٹ ٹرمینل کا قیام ان موضوعات میں سے ایک ہے جن پر سنجیدگی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ صوبے مشرقی آذربائیجان کے ادراہ برادے صنعت، کان کنی اور تجارتی امور کے سربراہ نے بھی صوبے کی برآمدی پوزیشن کو فروغ دینے میں برآمد کنندگان اور پروڈیوسروں کے اہم کردار پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .