ایران کا اپریل میں تجارتی توازن مثبت رہا؛ نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- ایرانی کسٹمز کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ اپریل مہینے میں ملک کا تجارتی توازن برآمد شدہ اشیا کی مالیت سے 756 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "فرود عسگری" نے اپریل میں ایران کی نان آئل مصنوعات کی تجارت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سال کے پہلے مہینے میں ملک کی  نان آئل کی برآمدات کی شرح وزن کے لحاظ سے 7 ملین 324 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 3 ارب 699 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے وزن میں 10 فیصد کمی کے باوجود اسی عرصے میں اس کی شرح نمو میں 25 فیصد تھی۔

عسگری نے مزید کہا کہ اپریل میں ملک کی درآمدات 2 ملین 252 ہزار ٹن سامان تھیں جن کی مالیت 2 ارب 824 ملین ڈالر تھی جس میں گزشتہ سال کے اپریل کے مقابلے میں وزن میں 10 فیصد اور مالیت میں 1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کسٹمز امور کے نائب وزیر نے کہا کہ اپریل میں ملک کی برآمدات 3 ارب 699 ملین ڈالر اور درآمدات 2 ارب 824 ملین ڈالرز کے پیش نظر ملک کا تجارتی توازن 756 ملین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .